امداد امریکہ اور پاکستان کے درمیان اشتراک عمل بڑھانے کے معاہدے کے تحت فراہم کی جائے گی ۔

امریکہ پاکستان کو اقتصادی مواقع پیدا کرنے کیلئے 19ارب روپے فراہم کرے گا
20 جون 2017 (22:35)
0

امریکہ پاکستان کو اقتصادی مواقع پیدا کرنے اور معاشی اور سیاسی اصلاحات کیلئے انیس ارب روپے فراہم کرے گا۔
امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونیوالی ایک پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ یہ امداد امریکہ اور پاکستان کے درمیان اشتراک عمل بڑھانے کے معاہدے کے تحت فراہم کی جائے گی جس پرحال ہی میں امریکہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے اوروزارت خزانہ نے دستخط کئے ہیں۔
معاہدے میں امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مضبوط دوطرفہ سول اور سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔