پہلے مرحلے میں باجوڑ ، مہمند اور خیبر ایجنسیوں میں باڑ لگائی جا رہی ہے۔

دراندازی روکنے کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع
20 جون 2017 (20:58)
0

پاکستان نے دراندازی روکنے کیلئے پوری پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ باڑ مرحلہ وار لگائی جا ئے گی۔
پہلے مرحلے میں باجوڑ ، مہمند اور خیبر ایجنسیوں میں ، جہاں سے دراندازی کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ، باڑ لگائی جا رہی ہے۔
بلوچستان سمیت بقیہ سرحدی علاقوں پر باڑ لگانے کا کام دوسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔
باڑ کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی خیبرپختونخواء میں نگرانی اور دفاع کی استعداد کار بڑھانے کیلئے نئے قلعے اور سرحدی چوکیاں بھی تعمیر کر رہی ہے۔
یہ اقدامات پاک افغان سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں۔
محفوظ پاک افغانستان سرحد دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے اور پائیدار امن وسلامتی کیلئے سرحدی سیکورتی کا ایک مربوط اور منظم طریقہ کار ضروری ہے۔