کراچی شپ یارڈ میں ٹگ کی تعمیر،پاکستان جہاز سازی میں خود کفیل ہو جائے گا،سیکرٹر ی دفاع
20 جون 2017 (20:51)
0

پاک بحریہ کے لئے 32 ٹن وزنی بولارڈ پل ٹگ کی تیاری کے کام کے آغاز کی تقریب منگل کے روز کراچی شپ یارڈ اور انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہو ئی۔
سیکرٹری دفاع سید محمد اویس نے اس موقع اپنے خطاب میں کہا کہ اس ٹگ کی تعمیر سے پاکستان جہاز سازی میں خودکفیل ہو جائے گا۔
انہوں نے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کرنے پر پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ کراچی شپ یارڈ پر اس سال تعمیر کیا جانے والا یہ تیسرا ٹگ ہے۔