وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت،اعلیٰ معیار اور تیز رفتار تکمیل کی بیرونی دنیا بھی معترف ہے۔

بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ،شہبازشریف
20 جون 2017 (20:47)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

وہ منگل کے روز لاہور میں ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق سے باتیں کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ دور کے بڑے منصوبوں میں شفافیت ، ان کے اعلیٰ معیار اور تیز رفتار تکمیل کی بیرونی دنیا بھی تعریف کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر روکنے کی کوششیں کرنے والوں کو آئندہ عام انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔