ترکی کا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کیلئے لیجن آف میرٹ کا ایوارڈ

20 جون 2017 (20:41)
0

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک ترکی دفاعی تعلقات کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں منگل کے روز انقرہ میں لیجن آف میرٹ ایوارڈ دیا گیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے ایوارڈ پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے شہداء کے نام کیا۔
بعد میں آرمی چیف نے اپنے ترک ہم منصب جنرل Hulusi Akar کے ساتھ ملاقات کی اور علاقائی سلامتی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ترکی کی فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف اور قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی جو اس شورش زدہ خطے میں استحکام کا عنصر ہے۔
اس سے پہلے جنرل قمر جاوید باجوہ اتاترک کے مقبرے پر گئے اور مزار پر پھول چڑھائے اور بابائے ترک قوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔