وزیر تجارت کی زیر صدارت چین کی نگرانی کی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس۔

 ماہ صیام میں چینی کی قیمتوں کو کامیابی سے برقرار رکھا ،خرم دستگیر
20 جون 2017 (20:34)
0

حکومت نے گزشتہ برسوں کے رحجان کے برعکس اس رمضان المبارک کے دوران پہلی مرتبہ چینی کی کم قیمتیں کامیابی سے برقرار رکھی ہیں۔
یہ بات چینی کی نگرانی کی بین الوزارتی کمیٹی کے ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ منگل کے روز اسلام آباد میںہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر تجارت خرم دستگیر نے کی ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ دو ہزار سولہ میں رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمت سترروپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی تھی لیکن اس سال اس کی قیمت چھپن روپے فی کلوگرام پر مستحکم ہے۔