وزیر اعظم نوازشریف کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

وزیر اعظم کا فاتح کرکٹ ٹیم کے ہر رکن کیلئے ایک کرو ڑ روپے کا اعلان
20 جون 2017 (20:18)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے فاتح کرکٹ ٹیم کے ہررکن کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے اس نقد انعام کا اعلان آئی سی سی چمپئن شپ جیتنے کے لئے کھلاڑیوں کی کوششوں کے اعتراف میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ٹیم نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔
وزیراعظم کھلاڑیوں کے لئے عشائیہ بھی دیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فاتح ٹیم کے ہر رکن کے لئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔
سینٹ کے چیئرمین نے کھلاڑیوںکو سینٹ کی کارروائی دیکھنے کی دعوت دی ہے۔