گورنر نے منتخب نمائندوں سے انکے حلقوں کے بارے میں تجاویز طلب کر لیں۔

File Photo

حکومت ملک کے پسماندہ علاقوں کی یکساں ترقی کیلئے کام کر رہی ہے،محمد زبیر
20 جون 2017 (20:09)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے پسماندہ علاقوں کی یکساں ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات منگل کے روز کراچی میں اسمبلی کے ارکان شفقت شاہ شیرازی اور اعجاز شاہ شیرازی کی سربراہی میں ٹھٹھہ کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔
گورنر نے منتخب نمائندوں سے ان کے حلقوں کے بارے میں تجاویز مانگیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل حل کئے جا سکیں۔