بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت بہت اہم ہے،بلیغ
20 جون 2017 (19:18)
0

تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت بہت اہم ہے۔

اسلام آباد میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے منعقد کرائے گئے ایک کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران سکول چھوڑنے والے بچوںکی تعداد دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے کم ہو کر دو کروڑ بیس لاکھ ہو گئی ہے۔