چودھری نثار کا ایف سی کو جدید اسلحہ،سامان اور تربیت فراہمی کے ذریعے انکی استعداد کار بڑھانے پر زور۔

20 جون 2017 (19:16)
0

فرنٹئیر کانسٹبلری کے کمانڈنٹ ریٹائرڈ کیپٹن لیاقت علی خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران فرنٹئیر کانسٹبلری کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے ملک کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے سول مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا
انہوں نے فوج کو جدید اسلحہ ، سامان اور تربیت کی فراہمی کے ذریعے ان کی استعداد کار بڑھانے پر زور دیا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری سے تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
وہ راولپنڈی ایوان صنعت وتجارت کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے ایوان کے صدر عامر اقبال کی قیادت میں ان سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں معیشت کو مضبوط بنانے اور کاروبار کے فروغ کیلئے ایک انتہائی موزوں ماحول قائم کر دیا گیا ہے۔