وزیر مملکت کا فیصل آباد میں نجی نیوز چینل کی ڈی ایس این جی پر حملے کی مذمت۔

File Photo

حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے، مریم اورنگزیب
20 جون 2017 (18:16)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے ۔

منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے آج فیصل آباد میں ایک نجی نیوز چینل کی وین پر حملے کی مذمت کی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ذرائع ابلاغ پرکوئی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی اور ان پر حملے برداشت نہیں کئے جاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔