File Photo

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے کا ایک ماڈل تیار کرے گا:ماروی
20 جون 2017 (17:31)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پروگرام عوام کو غربت سے نجات حاصل کرنے میں مدد دینے کیلئے غربت کے خاتمے کا ایک ماڈل تیار کرے گا۔

منگل کے روز اسلام آباد میںایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کو خودکفیل بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مختلف ماڈلز کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ بہترین ماڈل کا انتخاب کیا جا سکے۔