File Photo

اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک شاہراہ ویژن کا بہترین منصوبہ ہے:لیجان
20 جون 2017 (17:24)
0

پاکستان میں چین کے سفارتخانے کے نائب سربراہ Zhao Lijian نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ان کے ملک کے ایک خطہ ایک شاہراہ ویژن کا بہترین منصوبہ ہے۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں ایک خطہ ایک شاہراہ اور سی پیک کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
چینی سفارتکار نے کہا کہ اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبہ میں جو پاکستان اور چین کا باہمی منصوبہ ہے ، گوادر کی ترقی ، توانائی کے منصوبوں ، مواصلات کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی تعاون کو ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے کوئلے سے چلنے والے چھ سو ساٹھ میگاواٹ بجلی گھر کا دوسرا یونٹ مکمل ہو گیا ہے اور افتتاح کیلئے تیار ہے۔
دوسرے یونٹ کے افتتاح سے پلانٹ کی پیداواری گنجائش تیرہ سو بیس میگاواٹ ہو جائے گی۔
چینی سفارتکار نے توقع ظاہر کی کہ کوئلے سے چلنے والا پورٹ قاسم بجلی گھر اس سال مکمل ہو جائے گا جبکہ سندھ میں تین ونڈ فارمز بھی تکمیل کے قریب ہیں۔