File Photo

مسلم لیگ(ن) ریاستی اداروں کا احترام کرتی ہے:طلال
20 جون 2017 (17:17)
0

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ریاستی اداروں کا احترام کرتی ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ماہرین قانون سے مشاورت کے بعد پانامہ پیپرز مقدمے کے حوالے سے اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو تسلیم کیا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیں بلاوجہ بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔