اسلامی تعاون تنظیم نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اسلام کی خلاف یورپ میں بڑھتی ہوئی نفرت کی عکاسی کرتا ہے جو کہ مسلمانوں کے لئے باعث تشویش ہے۔

او آئی سی کی لندن میں مسجد سے باہر آنے والے نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت
20 جون 2017 (16:15)
0

اسلامی تعاون تنظیم نے گزشتہ روز لندن میں مسجد سے باہر آنے والے نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اسلام کی خلاف یورپ میں بڑھتی ہوئی نفرت کی عکاسی کرتا ہے جو کہ مسلمانوں کے لئے باعث تشویش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی فرقے کے عبادت گزاروں کونشانہ بنانا برداشت کے مشترکہ اقدار پر حملہ ہے بیان میں متاثرہ مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔