بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے کو کشمیری قیادت کو حراساں کرنے کیلئے بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے: مشترکہ مزاحمتی قیادت
20 جون 2017 (16:09)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے کو کشمیری قیادت کو حراساں کرنے کیلئے بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے ۔
سری نگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ظالمانہ حربے اور اقدامات حریت قیادت کو اپنے مشن کو جاری رکھنے سے نہیں روک سکتے۔
ادھر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا اوران کی مشکلات کم کرنے کیلئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔