پشاور کیلئے عید کی پہلی خصوصی ٹرین جمعے کے روز کراچی سے روانہ ہوگی۔

عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائینگی
20 جون 2017 (15:25)
0

پشاور کے لئے عید کی پہلی خصوصی ٹرین جمعے کے روز کراچی سے روانہ ہوگی۔پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لئے پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کے لئے دوسری ٹرین اگلے د ن کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ لاہور کے لئے تیسری ٹرین کراچی سے روانہ ہوگی۔راولپنڈی اورملتان کے درمیان بھی دو خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔