حکومتی ترجمان نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے آج باغیوں کے اہداف پر بمباری کی ۔

فلپائنی فوج کی ماروی میں عسکریت پسندوں کے خلاف تازہ کارروائی
20 جون 2017 (13:22)
0

فلپائن میں فوج نے ماروی میں عسکریت پسندوں کے خلاف تازہ کارروائی شروع کی ہے تاکہ لڑائی کا جلد خاتمہ کیا جاسکے۔حکومتی ترجمان نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے آج باغیوں کے اہداف پر بمباری کی جبکہ زمینی فوج نے بھی ماروی شہر میں عسکریت پسندوں کے قبضے کے خلاف نئی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق جنوبی شہر میں لڑائی پانچویں ہفتے میں داخل ہوگئی ہے اوراس میں اب تک تقریباً ساڑھے تین سو افراد مارے جاچکے ہیں۔