حکومت پاکستان کشمیر کے مسئلے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کرجائے: شبیر احمد شاہ
20 جون 2017 (13:15)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کرجائے ۔سری نگر میں جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کوایک کشمیر کے تنازعے کا فریق ہونے کی حیثیت سے اس مسئلے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا حق حاصل ہے۔
انہوںنے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ کشمیر کو عالمی ادارے میں مبصر کا درجہ دیا جائے۔
ادھر آ ج کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا کہ گزشتہ اٹھائیس سال سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں پینتیس ہزار کشمیری علاقہ چھوڑنے پرمجبور ہوئے اوروہ پناہ گزینوں کی حیثیت سے رہ رہے ہیں۔