مقصد ان پناہ گزینوں کی حالت زار کو اجاگر کرنا ہے اور انہیں درپیش مشکلات میں ان کے عزم اور ہمت کو یاد کرنا ہے جواپنا گھر بار چھوڑنے پرمجبور ہوئے۔

پناہ گزینوں کا عالمی دن آج منایا جارہاہے
20 جون 2017 (13:04)
0

ا س دن کے منانے کا مقصد ان پناہ گزینوں کی حالت زار کو اجاگر کرنا ہے اور انہیں درپیش مشکلات میں ان کے عزم اور ہمت کو یاد کرنا ہے جواپنا گھر بار چھوڑنے پرمجبور ہوئے۔پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہاہے ۔

پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے مطابق گزشتہ سال تنازعات اور مظالم کے باعث ساڑھے چھ کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔