ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل اقوا م متحدہ کو افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور خطے میں امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔

20 جون 2017 (12:09)
0

پاکستان نے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر نیویارک میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوتریز کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
انہوں نے سیکرٹری جنرل کو افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور خطے میں امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چالیس سالوں سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔

ادھر امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے افغانستان سے کہا ہے کہ وہ ہر مسئلے کیلئے پاکستان پر انگلی اٹھانا بندکرے۔واشنگٹن میں ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے اور انہیں اس کے خلاف ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

افغان سفیر نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان کشیدگی کے پیچھے غیرملکی قوتیں ہیں۔