file photo

میرٹ پر سختی سے عمل درآمد ہی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا واحد راستہ ہے:شہباز
20 جون 2017 (09:43)
0

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے نجی میڈیکل کالجوں کو داخلے کے عمل میں میرٹ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
لاہور میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرٹ پر سختی سے عمل درآمد ہی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں طب کی تعلیم میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائیگا۔
وزیراعلی نے اتفاق رائے کے بعد نجی میڈیکل کالجوں کو منظم کرنے کیلئے تجاویز بھی طلب کیں۔