file photo

بھارتی فوج کی پاکستان کی فتح کا جشن منانے والے کشمیریوں کے خلاف کاروائی آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی ہے: نفیس
20 جون 2017 (09:24)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کا جشن منانے والے کشمیریوں کے خلاف کارروائی آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ بھارت ظلم وجبر کے ذریعے اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز نے بھی جن میں عالمی سطح کے کھلاڑی بھی شامل ہیں پاکستان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور بھارت کو اس کامیابی کو صرف ایک کھیل کے طور پر لینا چاہیے۔