برسلزبرطانیہ کا یورپی یونین سے الگ رہنے سے متعلق بات چیت کیلئے یورپی یونین کا نظام الاوقات قبول
20 جون 2017 (09:02)
0

برسلز میں باضابطہ مذاکرات کے پہلے روز برطانیہ نے یورپی یونین سے الگ رہنے سے متعلق بات چیت کیلئے یورپی یونین کا نظام الاوقات قبول کرلیا ہے۔
یورپی یونین کے اعلی رابطہ کار محل برنئیر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے سے متعلق امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس کے ساتھ بات چیت درست سمیت میں شروع ہوگئی ہے۔
فریقین نے مستقبل کے تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع ہونے سے پہلے برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے سے متعلق امور پر بات چیت پر اتفاق کیا۔
ان امور میں سو ارب یورو کے انخلاء کابل، برطانیہ میں مقیم یورپی یونین کے شہریوں کے حقوق اور شمالی آئرلینڈ میں سرحدی معاملات سے متعلق امور شامل ہیں۔
ڈیوڈ ڈیوس نے کہا کہ برطانیہ یورپی یونین سے ایلگ ہونے سے متعلق سخت فیصلہ کریگا جس میں یورپی یونین کی منڈی اور کسٹمز یونین سے انخلاء شامل ہے۔
ادھر جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی یونین کے باقی ستائس ملکوں کے اتحاد پر زور دیا ہے۔