file photo

مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے جلد آزادی حاصل کرلیں گے:ایاز
20 جون 2017 (08:52)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے جلد آزادی حاصل کرلیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا منایا جانا بھارت کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مقبوضہ وادی میں جشن کشمیریوں کی بھارت سے نفرت کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذریعے آزادی کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔