file photo

ادارے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون کررہے ہیں:مصدق
20 جون 2017 (08:44)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بعض اداروں سے متلعق تحفظات کا اظہار کیا ہے اوران اداروں نے اس سلسلے میں اپنا جواب عدالت عظمی میں جمع کرادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت نے ذاتی مفادات کی خاطر اداروں پر دبائو نہیں ڈالا۔