وزیراعظم محمد نوازشریف نے بلوچستان میں جیوانی کے قریب پاک بحریہ کے اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے

file photo

دشمنوں کو بلوچستان میں جاری ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:وزیر اعظم
20 جون 2017 (08:41)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے بلوچستان میں جیوانی کے قریب پاک بحریہ کے اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو بلوچستان میں جاری مثالی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر سیکورٹی اہلکاروں کی گرانقدرقربانیوں کے بعد بلوچستان میں امن یقینی بنایا گیا ہے۔
وزیراعظم نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔انہوں نے شہیداء کے درجات کی بلندی اور متاثرہ خاندانوں کویہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی دعابھی کی ۔