اس سال ایک لاکھ اسی ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے.

اس سال کے حج کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں: یوسف
20 جون 2017 (08:36)
0

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اس سال کے حج کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ریاض میں ایک افطار عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال ایک لاکھ اسی ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔
انہوں نے کہ ساٹھ فیصد عازمین سرکاری سکیم کے تحت جبکہ باقی نجی ٹورآپرئیٹرزکے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حج مشاورتی کمیٹی کے ارکان حج انتظامات دیکھنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عازمین حج کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور خوراک کا جائزہ لیں گے۔