آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت دیگر حصوں میں بارش کا امکان
20 جون 2017 (08:25)
0

محکمہ موسمیات کی پشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژنوں اور کشمیر کے مختلف مقامات جبکہ جنوبی پنجاب گلگت بلتستان اور ژوب ڈویژنوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حراتاسلام آباد 23ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 24,کراچی 30,پشاور 26,کوئٹہ اور گلگت 23,مری 16اور مظفر آباد 22ڈگری سینٹی گریڈ