file photo

اریٹریا، جبوتی قطر کے امن فوجیوں کے انخلاکے بعد اپنا سرحدی تنازع پر امن طورپر حل کریں: سلامتی کونسل
20 جون 2017 (08:21)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اریٹریا اور جبوتی پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مشترکہ سرحد سے قطر کے امن فوجیوں کے انخلاء کے بعد اپنا سرحدی تنازع پر امن طور پر حل کریں۔
جبوتی نے ارئیریا کے فوجیوں پر دمیرا کے پہاڑی علاقے پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور افریقی یونین میں اس بارے میں باضابطہ شکایت بھی درج کرائی ہے۔
سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ جبوتی کی سرحد پر حقائق کا پتر لگانے والے مشن کی تعیناتی سے متعلق افریقی یونین کی خواہش کا خیر مقدم کرتی ہے۔