20 جون 2014 (20:21)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر متعدد زائرین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
ایک پیغام میں انہوں نے سوگورار خاندانوں سے بھی تعزیت کی۔
وزیراعلیٰ نے لاہور میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی وفات پر بھی دلی رنج کا اظہار کیا۔
انہوں نے سوگوار خاندان اور ان کی جماعت ایم کیوایم سے بھی تعزیت کی ' انہوں نے کہا ان کے قاتلوں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔