موسیقی کے عالمی دن کے سلسلہ میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں

موسیقی کا عالمی دن ہفتہ کومنایاگیا
20 جون 2014 (14:53)
0

پاکستان سمیت دنیا بھر میں میوزک کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا۔ اس موقع پر موسیقی سے متعلقہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں روح کی غذا موسیقی کے فروغ اور اس سلسلہ میں درپیش مسائل پر اظہار خیال کیا گیا۔

 

موسیقی کے عالمی دن کے سلسلہ میں موسیقی کے دلدادہ افراد کی مختلف تنظیموں کے اشتراک سے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں پارٹنرز فار دی ورلڈ میوزک ڈے کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں نامور غزل گو فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔