انہوں نے کہا کہ خیموں میں بے گھر افراد کی تصدیق نادرا کے تعاون سے کی جائے گی۔

بے گھر افراد کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ4بحالی مرکز قائم کر دئیے:بلوچ
20 جون 2014 (20:26)
0

ڈیرہ اسماعیل خان ' لکی مروت ' بنوں اور ٹانک میں بے گھرافراد کیلئے تمام شہری سہولیات سے آراستہ چار بحالی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بات ریاست و سرحدی امور کے وزیر عبد القادر بلوچ نے جمعہ کے روزاسلام آباد میں اے پی پی سے گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ خیموں میں بے گھر افراد کی تصدیق نادرا کے تعاون سے کی جائے گی۔
وزیر نے کہا کہ خوراک کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے بے گھر افراد کیلئے ہر خاندان کو بارہ ہزارروپے نقد دیئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً نوے ہزاربے گھر افراد کو بنوں منتقل کیا جاچکا ہے جو شمالی وزیرستان کے قریب ترین ہے۔
وزیر نے کہا کہ بے گھر افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے فوج ' مقامی انتظامیہ اور دیگر ادارے ان کی وزارت کے ساتھ پورا تعاون کررہے ہیں۔