20 جون 2014 (20:24)
0

پاکستان کے عوام اور حکومت نے عراق میں بڑھتے ہوئے تشدد پر گہرے دکھ اورخدشات کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ برادرانہ ملک کی حیثیت سے عراق کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور پاکستان کا عراقی معاشرے کے تمام گروپوںسے مطالبہ ہے کہ وہ امن اور ہم آہنگی کیلئے کام کریں۔
انہوں نے کہا اس موقع پر ہم عراق کے اتحاد ' خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کی تکریم کامطالبہ کرتے ہیں۔