فوج کے کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی تباہ کر دیا

ضرب عضب آپریشن میں مزید12دہشت گرد ہلاک
20 جون 2014 (21:01)
0

میران شاہ کے نواحی علاقے قطب خیل میں جمعہ کے روز غیر ملکیوں سمیت 12دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوج کے کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی تباہ کر دیا اس مربوط کارروائی میں توپ خانے اور ماہر نشانہ بازوں نے بھی حصہ لیا۔
ضرب عضب آپریشن منصوبے کے مطابق جاری ہے اور دہشت گرد محاصرہ زدہ علاقوں سے بھاگنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں گزشتہ رات بھی ایسی چھ کوششیں ناکام بنا دی گئیں اورتین ایسے افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے پاس اپنی شناخت کا ثبوت نہیں تھا۔
عارضی نقل مکانی کرنیوالوں کی آڑ میں بھاگنے کی کوشش کرنے والے مزید 24افراد کو میر علی اور میران شاہ کی چوکیوں پر گرفتار کر لیا گیا۔