سپیکر نے پارلیمانی ارکان سے کہا کہ وہ اپنے ارکان کے نام جلد از جلد تجویزکریں۔

سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس
20 جون 2014 (19:20)
0

جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمانی رہنمائوں کا ایک اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران انتخابی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی تینتیس ارکان پرمشتمل ہوگی۔
کمیٹی میں تمام پارلیمانی پارٹیوں اورآزاد ارکان کو ان کے تناسب کے حساب سے نمائندگی دی جائے گی۔
سپیکر نے پارلیمانی ارکان سے کہا کہ وہ اپنے ارکان کے نام جلد از جلد تجویزکریں۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے سینٹ کے چیئرمین سے بھی مشاورت کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے ایوان بالا میں ایک تحریک پیش کی جائے گی۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کمیٹی اپنی رپورٹ تین ماہ میں پیش کرے گی۔