20 جون 2014 (19:01)
0

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ نے دشوار گزار راستوں میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔
انہیں بحریہ کے آپریشنل منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا انہوں نے پاک بحریہ کی تیاری کی حالت کا جائزہ بھی لیا۔
آصف سندیلہ نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کوسٹ گارڈ کمانڈرریئر ایڈمرل عارف اللہ حسین بھی پاک بحریہ کے سربراہ کے ہمراہ تھے۔