20 جون 2014 (18:48)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے جمعہ کے روزکور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف ' ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیرعبد القادر بلوچ اور بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان اوروزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی اس موقع پر موجو د تھے۔