ترجمان نے کہا کہ کرفیو میں نرمی کے بعد شمالی وزیرستان سے تقریباً 34ہزار افراد نے نقل مکانی کی ہے ۔

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والےافراد کےحوالے سے پاکستانی کوششوں کی مدد کررہا ہے
20 جون 2014 (11:46)
0

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان چھوڑنے والے ہزاروں افراد کے حوالے سے پاکستانی کوششوں کی مدد کررہا ہے۔نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں معمول کی بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ بے گھر ہونے والے افراد کے علاقوں تک رسائی بہت بڑا مسئلہ ہے انہوں نے حکام کو تجویز پیش کی کہ انسانی امداد میں بہتری پیدا کی جائے۔

 

ترجمان نے کہا کہ کرفیو میں نرمی کےبعدشمالی وزیرستان سےتقریباً چونتیس ہزار افراد نے نقل مکانی کی ہے مئی سے لیکر اب تک علاقہ چھوڑنے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔