آج جلسہ کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما جدوجہد آزادی کی کامیابی کے حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ،3نوجوان شہید
20 جون 2014 (10:59)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میںبھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔انہیں ضلع پلوامہ کے علاقوں بچو اورترال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔


ادھرآ ج(جمعہ )میونسپل پارک سرینگر میںمیرواعظ عمر فاروق کی صدارت میں جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے ایک بڑاعوامی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر مزاحمت کے پچاس سال مکمل ہونے پر ایک کنونشن ہوگا۔


میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ جلسہ کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما جدوجہد آزادی کی کامیابی کے حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔