چینی ذرائع ابلاغ کے وفد سے گفتگو میںوفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبے دوطرفہ دوستی کو فعال اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت متعدد منصوبے جلد شروع کئے جائینگے:احسن
20 جون 2014 (10:15)
0

منصوبہ بندی اورترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے متعدد منصوبے جلد شروع کئے جائیں گے۔

 

اسلام آباد میں چینی ذرائع ابلاغ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلدی فصل حاصل کرنے کا منصوبہ دو ہزار سترہ میں مکمل ہوجائے گا جبکہ زیادہ تر طویل مدتی منصوبے دوہزار تیس تک مکمل کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبے دوطرفہ دوستی کو فعال اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے۔