صدر ممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف گورنر سندھ عشرت العباد قومی اسمبلی کےسپیکر اور ڈپٹی سپیکر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت سیاسی رہنمائوں نے طاہرہ آصف کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف انتقال کرگئیں
20 جون 2014 (10:13)
0

متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف رات شیخ زید ہسپتال میں انتقال کرگئیں وہ ایک دن پہلے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئی تھیں۔

 

ہسپتال کے ذرائع کے مطابق وہ گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال میں تشویشناک حالت میں داخل ہوئی تھیں ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن کیا جبکہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انہیں خون کی درجنوں بوتلیں لگائی گئیں مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔


صدر ممنون حسین وزیراعظم نواز شریف گورنر سندھ عشرت العباد قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت سیاسی رہنمائوں نے طاہرہ آصف کی وفات پر تعزیت کی ہے۔