خارجی امور کے مشیراعلیٰ نے کہاکہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اضافی سرحدی محافظوں کوتعینات کیا گیا۔

روس نے یوکرین سرحد پر فوج جمع کرنے بارے نیٹو کا بیان مسترد کر دیا
20 جون 2014 (19:15)
0

روس نے ان خبروں کو مسترد کیا ہے کہ وہ یوکرین کی سرحد پرفوج جمع کررہا ہے۔
صدرولادیمیر پیوٹن کے خارجی امور کے مشیراعلیٰYuri Ushauov نے جمعہ کو ماسکو میں کہاکہ روس نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اضافی سرحدی محافظوں کوتعینات ہے۔
انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرسن فوگ راسموسن کے اس بیان کومسترد کیا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ یوکرین کی سرحد پر کئی ہزارروسی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔