قومی سلامتی کی ٹیم سےملاقات کے بعد صدر اوبامہنے کہا کہ امریکہ عراق میں کارروائی کیلئے تیار ہے تاہم امریکی فوجی وہاں نہیںلڑیں گے۔

امریکہ کا عراق میں گڑبڑ ختم کرنے کیلئے300 فوجی مشیر بھیجنے کا اعلان
20 جون 2014 (11:38)
0

امریکی صدر براک اوبامہ نے عراق میں بڑھتی ہوئی گڑبڑ کو ختم کرنے کیلئے وہاں تین سو فوجی مشیر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔واشنگٹن میں اپنی قومی سلامتی کی ٹیم سے ملاقات کے بعد انہوںنے کہا کہ امریکہ عراق میں کارروائی کیلئے تیار ہے تاہم امریکی فوجی وہاں نہیں لڑیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ وہاں کوئی فوجی حل نہیں ہے اور توقع ظاہر کی کہ عراقی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اس سے پہلے عراق عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملوں کیلئے امریکہ سے مدد مانگ چکا ہے۔


عسکریت پسندوں نے گزشتہ دس روز کے دوران بڑے پیمانے پر زمینی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔