اس بارے میں معاہدہ قومی سلامتی اور امور خارجہ کے بمشیر سرتاج عزیز اور روسی وزیر خارجہ لاروف کے درمیان ماسکو میں طے پایا۔

پاکستان روس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 جون 2014 (20:19)
0

پاکستان اور روس نے دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس بارے میں معاہدہ قومی سلامتی اور امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ماسکو میں طے پایا۔
سرگئی لاروف نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وعت دینا چاہتا ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلق نہ صرف دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے بلکہ اس سے خطے میں استحکام اورخوشحالی آئے گی۔
سرتاج عزیزنے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے پاکستان میں بھی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کا پاکستان کے لئے نیا وژن ہے جوملکوںکے ساتھ اقتصادی اشتراک عمل پیداکرنے پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ اس لئے پاکستان تجارت \' توانائی \' بنیادی ڈھانچے کی ترقی \' دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں روس کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات چاہتاہے۔
ملاقات میں افغانستان کی صورتحال \' انتہائی پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں تعاون\' منشیات کی روک تھام اور شام اور عراق سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔