وزیراعظم نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری فوجی کارروائی پر اطمینان ظاہر کیا۔

قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ جیت لے گی:وزیراعظم
20 جون 2014 (20:10)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے یقین ظاہر کیا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کا حصول اب زیادہ دور نہیں۔
وزیراعظم نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری فوجی کارروائی پر اطمینان ظاہر کیا۔


محمد نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دوسرے ادارے بے گھر افراد کو امداد کی فراہمی جاری رکھیں گے ' انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت بھی متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کرے گی۔


وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے گورنر سردارمہتاب احمد خان اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک کوہدایت کی کہ وہ بے گھر افراد کی سہولت کے لئے دستیاب وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مشکلات اورآزمائش میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔
نوازشریف نے کیمپوں میں مقیم بے گھر افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی۔