انہوں نے کہا حکومت چین جیسے دوست ممالک کے معاشی تعاون کے ذریعے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

حکومت ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتی ہے:خرم دستگیر
20 جون 2014 (19:08)
0

وزیر تجارت خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ حکومت بھارت اور ایران سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دیناچاہتی ہے۔
گوجرانوالہ میں صحافیوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت چین جیسے دوست ممالک کے معاشی تعاون کے ذریعے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
وزیر نے کہاکہ حکومت توانائی بحران ختم کرنے اور لوگوں کو سستی بجلی مہیاکرنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کنی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات بار آور ثابت ہو رہے ہیں اور جلد ہی لوگ فرق محسوس کریںگے۔