ارکان قومی اسمبلی نے واقعہ کی تحقیقات کرنے اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

قومی اسمبلی کاطاہرہ آصف کےقتل پرگہرے افسوس کااظہار
20 جون 2014 (13:24)
0

قومی اسمبلی کے ارکان نے متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔انہوں نے فائرنگ کے اس المنا ک واقعہ کی مذمت کی جس میں طاہرہ آصف زخمی ہوئی تھیں او ر بعد میں زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں ۔

انہوں نے طاہرہ آصف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایوان کی کارروائیوں میں بھر پور کردار ادا کیا۔انہوںنے واقعہ کی تحقیقات کرنے اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


ارکان نے امن کے قیام کے لئے معاشرے سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے کے لئے تمام جماعتوں ، فوجی قیادت اور مذہبی رہنماؤں کومل بیٹھنا چاہئے۔