لیپ ٹاپ سکیم کی افتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ دھرنوں کے خواہشمند کونسا انقلاب لانا چاہتے ہیں ۔

نوجوانوں کی ترقی روکنے والوں کا ایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے:وزیراعظم
20 جون 2014 (12:34)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ قوم نے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے پر اعتماد کیا۔ وہ آج (جمعہ )اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ سکیم کاافتتاح کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں ہم نے تمام توجہ ایجنڈے پر مرکوز کئے رکھا ۔ قوم نے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے پر اعتماد کیااور اسی بناء پر ووٹ دیاگیا ۔

 

مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت نے نوجوانوں پر اعتماد کرتے ہوئے 20لاکھ روپے تک کے قرضے دیئے۔نوجوان پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام دلائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی ترقی روکنے والوں کا ایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے ۔دھرنوں کے خواہشمند کونسا انقلاب لانا چاہتے ہیں ۔

 

اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز بھی موجو د تھیں۔