سکیم کے تحت ملک بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں چار ارب روپے مالیت کے ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کا افتتاح
20 جون 2014 (09:47)
0

آج وزیراعظم محمد نواز شریف ذہین طلبا کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ سکیم کا افتتاح کرینگے۔یہ بات اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے ایک اجلاس میں کہی۔

اجلاس میں سکیم کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔سکیم کے تحت ملک بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں چار ارب روپے مالیت کے ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔